شہباز شریف کی طبیعت بگڑ گئی، رہائش گاہ پر ڈاکٹرز طلب

127

لاہور (نمائندہ جسارت ) شہباز شریف کی طبیعت بگڑ گئی۔ رہائش گاہ پر ڈاکٹرز طلب۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود صدر مسلم لیگ ن شدید کمزوری کا شکار ہوگئے۔ ڈاکٹرز نے ڈرپ لگانے کے علاوہ ادویات تجویز کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ڈرپ لگائی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود شہباز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد ڈاکٹرز کو طلب کیا گیا۔ڈاکٹرز نے شہباز شریف
کا مکمل طبی معائنہ کیا اور انہیں ڈرپ لگائی۔ شہباز شریف نے حال ہی میں کرونا وائرس کو شکست دی تھی تاہم مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انہیں شدید کمزوری کی شکایت ہے۔ ڈاکٹرز نے شہباز شریف نے ادویات تجویز کی ہیں اور آرام کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔