سکھر میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 31 مریض ظاہر ہوگئے

197

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 31 مریض ظاہر ہوگئے، متاثرین کی تعداد 2521 ہوگئی، ضلع بھر میں اب تک 1907 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ڈی ایچ او محکمہ صحت سندھ کے مطابق سکھر میں کورونا وائرس کے مزید 31 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد ضلع سکھر بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2521 ہوگئی ہے۔ سکھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 596 ہے، جن میں 591 مریض گھروں میں قرنطینہ ہیں، 3 اسپتال میں داخل جبکہ 2 مریض لیبر کالونی قرنطینہ سینٹر میں آئسولیشن میں ہیں۔ ضلع بھر میں 1907 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔