لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سچل کالونی میں استری کی دکان پر کام کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو بچوں کا والد 26 سالہ نوجوان صدام حسین رند بیہوش ہوگیا، جسے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے نوجوان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ ورثا کے مطابق نوجوان صدام حسین رند محلے میں کپڑے استری کی دکان چلاکر بچوں کی کفالت کرتا تھا جو دکان پر بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث دم توڑ گیا۔