پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کو کورونا الاؤنس دے دیا

543

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کورونا وبا کے دوران 30 کھلاڑیوں کو فی کس 30 ہزار روپے الاؤنس دے دیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو وبا الاؤنس دیا جاچکا ہے جس میں 30 کھلاڑی شامل ہیں جنہیں 30 ہزار روپے فی کس دیئے گئے ہیں ، کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں گزشتہ 4 ماہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں، کھلاڑیوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے پی ایچ ایف نے کورونا الاؤنس دینے کا اعلان کیا۔

پی ایچ ایف نے کوچز کی مشاورت کے بعد کووڈ-19 الاؤنس کھلاڑیوں میں تقسیم کیا جس میں قومی ٹیم کے سینئر اور جونئیر ٹیم کے مجموعی طور پر 30 کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے بینک اکاؤنٹس  میں براہ راست 30، 30 ہزار روپے منتقل کیے گئے ہیں۔ مشکل گھڑی میں فیڈریشن کھلاڑیوں کے ساتھ ہے اور وہ ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔