میرج ہال کی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی

885

میرپور: آزاد کشمیرکے علاقے چکسواری میں میرج ہال کی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیرکے علاقے چکسواری میں میرج ہال کی 3 منزلہ عمارت گر گئی، ہال کی تزین و آزائش جاری تھی جبکہ 25 سے زائد مزدور کام کررہے تھے۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت گرنےسے متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔