چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادو کے حوالے سے سلیکٹڈ حکومت کا خفیہ آرڈیننس ناقابل قبول ہے،خفیہ آرڈیننس پر ہم جواب اور احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کلبھوشن یادو کے حوالے سے وہ کون سا خفیہ آرڈیننس ہے جو سلیکٹڈ حکومت نے پارلیمان کو اعتماد میں لئے بغیر متعارف کرایا؟کلبھوشن یادو کے حوالے سے سلیکٹڈ حکومت کا خفیہ آرڈیننس ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادو کے حوالے سے سلیکٹڈ حکومت کے خفیہ آرڈیننس پر ہم جواب اور احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔کلبھوشن یادو کے حوالے سے سلیکٹڈ حکومت کا خفیہ آرڈیننس ایک اور وجہ ہے کہ وزیراعظم کو اب جانا چائیے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن یادو کے حوالے سے آرڈیننس کی کاپی ٹویٹر پر شیئر کردی۔
What is this secret Kulbhushan Jadhav ordinance introduced by our selected govt without taking the country or parliament into confidence. Absolutely outrageous. We demand answers & accountability. Yet another reason why this PM must go. https://t.co/phFy8Q5D4U pic.twitter.com/e359KozDLo
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 17, 2020