کورونا کیسز کی تعدادمیں کمی واقع ہو رہی ہے،اسد عمر

86

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کی تعدادمیں کمی واقع ہو رہی ہے ۔ وسط جون
میں مثبت کیسز کا تناسب 22فیصد تھا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 24ہزار 262 افرا د کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2ہزار 145 ٹیسٹ مثبت آئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا یہ خیا ل ہے کہ کیسز میں کمی ٹیسٹوں کی وجہ سے ہے۔ وسط جون میںمثبت کیسز کا تناسب 22فیصد سے زیا دہ تھا اسی تناسب سے گزشتہ روز 5ہزار 500افراد کا ٹیسٹ مثبت ہو نا چاہیے تھا لیکن مثبت کیسز میں 60فیصد کمی ہو ئی ہے ۔
اسد عمر