سکھر( نمائندہ جسارت)یف آئی اے سائبر کرائم سکھر کی کارروائی، سابقہ اہلیہ کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار، ایف آئی اے سائبر کرائم سکھر نے ایک کارروائی کرتے ہوئے اپنی ہی سابقہ اہلیہ کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم سکھرامجد عباسی کی مطابق شادی کے 20 روز بعد ہی اپنی بیوی کو طلاق دینے والے ملزم نے فوٹو وائرل کیے، پرانہ سکھر تھرمل کالونی کے رہائشی ملزم سجاد بھیو کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار ملزم پر ایف آئی اے سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزم نے ڈیڑھ سال قبل اپنی ہی رشتہ دار اسکول ٹیچر سے شادی کی تھی، ملزم سجاد بھیو نے شادی کے 20 روز بعد ہی بیوی کو طلاق دے دی تھی جبکہ وہ فیک آئی ڈی سے اپنی سابقہ اہلیہ کو بلیک میل کرتا رہا، گرفتار ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔