اسلام آباد(آن لائن)ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت عوام کی معیار زندگی بلند کررہی ہے،صوبے کے لیے اْٹھاے گے اقدامات قابل تحسین ہیں، صوبائی حکومت کے بروقت اقدامات سے وبا کا پھیلاؤ کم رہا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے وزیر اعلیٰ پختونخوامحمود خان سے ملاقات کے دوران کیا۔اسپیکر اسد قیصر نے اقتصادی راہداری پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک پورے خطے کے لیے ایک گیم چینجرمنصوبے کی حیثیت رکھتا ہے، صوبائی حکومت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کرے۔ سی پیک کے تحت صنعتی زون اور دیگر منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے اور عام عادمی کامعیار زندگی بلند ہو گا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ کے پی کے حکومت عوام کے اعتماد پر پور اترنے کے لیے کوشاں ہے۔