کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کو دہشت گرد احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے بعدسندھ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد احسان اللہ احسان کے خلاف فوری کارروائی اور مقدمہ درج کرے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ بلاول زرداری کو کچھ ہوا تو ذمے دار عمران خان ہونگے۔ بلاول نے بیان عمران خان کے خلاف دیا تھا دھمکی احسان اللہ احسان نے کیوں دی، بلاول زرداری کو دی گئی دھمکی کی اسلام آباد اور بنی گالا سے مذمت بھی نہیں کی گئی۔ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ کیا عمران خان کہ کہنے پر احسان اللہ احسان نے بلاول زرداری کو دھمکی دی؟