میر پور آزاد کشمیر   میں لاک ڈاؤن ختم

1430

کورونا وائر س کے کیسز کم ہونے پر میر پور آزاد کشمیر   میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میر پور آزاد کشمیر  کے ڈپٹی کمشنر  کا کہنا ہےکہ کوروناوائرس  کے کیسز کم ہونے کے  باعث 2ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن ہٹادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن ایک ہفتے کے لیے ہٹایا گیا ہے،کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی صورت میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگایا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر کے تحت منگل اور جمعرات کو اسمارٹ لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے بھی واضح کیا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس  کے مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور وباکا گراف کافی حد تک نیچے آیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 2لاکھ 59ہزار چار سو ایک ہے، جبکہ وباسے مرنے والوں کی تعداد5ہزار چار 65ہے۔