قومی کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

603

ڈربی: دورہ انگلینڈ پر جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کرکٹر کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اسپنر کاشف بھٹی 8جولائی کو خصوصی فلائٹ سے لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے۔

 کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کاشف بھٹی کوباقی ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ ملنےکی اجازت نہیں ہے، انہیں ایک علیحدہ کمرے تک محدود کردیا گیاہے۔

حیران کن اور دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا  ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں جبکہ اس واقعہ کو ایک ہفتہ مکمل ہونے جارہا ہے۔