عامر لیاقت نے حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی

607

کراچی: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے کراچی کے مسائل حل نہ ہونے پر وزیراعظم کو اپنے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وقومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں، مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا۔

عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ وَیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔