عمران خان ہرجانہ کیس میں کب پیش ہوں گے: مریم اورنگزیب

598

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کورونا وائرس کے باوجود مقدمات میں پیش ہو رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کہا کہ “عمران خان! آپ ہرجانہ کیس میں کب پیش ہوں گے؟ آپ کے مفرور حواری کب پیش ہوں گے؟”

انہوں نے کہا کہ “عمران خان کورونا وائرس کے بہانے آپ اور آپ کے وکیل پیش نہیں ہوتے”۔

ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے آئین وقانون کی پاسداری کون کر رہا ہے، نیب نیازی گٹھ کوٹ کسی منصوبے میں کرپشن، کک بیکس ثابت نہیں ہوسکا؟