عیدالاضحی پر اسلام آباد میں 4 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

168

اسلام آباد ( آن لائن) عیدالاضحی کے موقع پر اسلام آباد میں 4 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے چیف میونسپل افسر کی مویشی منڈیوں سے متعلق تجاویز مان لیں۔ اسلام آباد کے علاقوں بھارہ کہو، ترا مڑی، روات اور ترنول میں مویشی منڈیاں لگیں گی، عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے مویشی منڈیاں کم سے کم ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی نے بھی اسلام آباد میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی تجاویز منظور کر لیں۔مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں، شہریوں کے لیے موثر حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف میونسپل افسر نے کہا ہے کہ کورونا کے پیش نظر اسلام آباد میں 4 مویشی منڈیاں لگائی جا رہی ہیں، انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔