لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ( ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نو ازشریف کے ملکی ترقی کے منصوبوں کو تاخیر کا شکا ر بنا نے کا ذمے دار عمران خان ہے، نو از شریف نے 3سال قبل قوم کو بھا شا ڈیم اور داسو ڈیم پر کا م شروع ہو نے کی خوشخبری دی تھی مگر وزیر اعظم عمران خان اس کا کریڈٹ لینے کی کو شش کررہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے بھا شا ڈیم منصوبہ کی تقریب سے خطاب پر ردعمل دیتے ہو
ئے انہو ںنے کہا کہ عمران خان قوم سے معذرت کریں کیو نکہ ان کی نا اہلی سے دیا مر بھا شا ڈیم منصوبہ 2سال تاخیر کا شکا ر ہو نو از شریف کے ملکی ترقی کے منصوبوں کو تاخیر کا شکا ر بنا نے کے ذمے دار عمران خان ہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کو عملی شکل دی عادی منصوبہ چور پی ٹی آئی حکومت دیا مر بھا شا ڈیم کا کریڈٹ لینے کی کو شش کر رہے ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ یہ نواز شریف تھے جنہو ں نے 3سال قبل دیامر بھا شا ڈیم کی تعمیر کے مالیا تی منصوبے کی منظوری دی نو از شریف نے کھا ئی میں پڑے منصوبے کے لیے امن کے حصول سمیت بنیادی کام کیا اور تما م رکاوٹیں دور کیں۔