گیس کے جاری منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، اسد قیصر

98

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ گیس کے جاری منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، اوگرا اور ایس این جی پی ایل کے مابین قریبی تعاون گیس منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے ضروری ہے، عام آدمی تک گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملک بھر میں جاری گیس ترقیاتی اسکیم پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے عوام کو گیس
میٹر کے حصول میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کی آسانی سے تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے انہوں نے اس سلسلے میں آئندہ جمعہ کو فالو اپ میٹنگ بلانے کی ہدایات بھی کی۔ اسپیکر نے ایس این جی پی ایل کو ہدایت کی کہ گیس سکیموں کی تکمیل کے بعد فراہم کردہ نئے گیس کنکشن کی تعداد میں اضافہ کے لیے درخواست دیں۔ انہوں نے اوگرا کو یہ بھی ہدایت کی کہ جلد از جلد ایس این جی پی ایل کی درخواست پر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عملدرآمد کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اسپیکر کو یقین دلایا کہ متعلقہ محکمہ جات ملک بھر میں گیس کنکشن کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی کے تحفظات کو سراہا۔