اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں آصف علی زرداری سمیت دیگر 14 ملزمان پر فرد جرم عاید کرنے کے لیے 4 اگست کو طلب کر لیا ہے۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سماعت کی۔ سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ آصف علی زرداری کورونا اوردیگر بیماریوں کی وجہ سے عدالت میںپیش نہیں ہو سکتے۔