بھا شا اور داسو ڈیم نواز شریف کے منصوبے ہیں،مریم اورنگزیب

187

لاہور ( نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ( ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے منصوبوں کو تاخیر کا شکا ر بنا نے کے ذمے دار عمران خان ہیں، نو از شریف نے 3سال قبل قوم کو بھا شا ڈیم اور داسو ڈیم پر کا م شروع ہو نے کی خوشخبری دی تھی مگر عمران خان اس کا کریڈٹ لینے کی کو شش کررہے ہیں ۔ بھا شا ڈیم منصوبے کی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہو ئے انہو ںنے کہا کہ عمران خان قوم سے معذرت کریں کیو نکہ ان کی نا اہلی سے دیا مر بھا شا ڈیم منصوبہ 2سال تاخیر کا شکا ر ہوا، انہو ںنے کہا کہ یہ نواز شریف تھے جنہو ں نے 3سال قبل دیامر بھا شا ڈیم کی تعمیر کے مالیاتی منصوبے کی منظوری دی نو از شریف نے کھا ئی میں پڑے منصوبے کے لیے امن کے حصول سمیت بنیادی کام کیا اور تما م رکاوٹیں دور کیں ۔