لاہور(نمائندہ جسارت )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کررہی ہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ نہ کرنا ظلم کی انتہا ہے، وزیراعظم کا 2لاکھ میں گزارا نہیںتو سرکاری ملازم چند ہزار میں کیسے گزارا کریں ؟۔ آئی ایم ایف کی غلام حکومت سرکاری ملازمین اور عوام کے خلاف ظالمانہ اقدامات واپس لے ،عوام پر ظلم ڈھانے والوں نے کہاتھا کہ خود کشی کرلیں گے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ،آئی ایم ایف کی شرائط قوم کے گلے کا پھندا بن چکی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت سرکاری ملازمین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کے لیے بری خبر ہے ، ن لیگ سرکاری ملازمین اور عوام کو تنہانہیں چھوڑے گی، ظالم حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔