عبدالرشید نے بینظیر میڈیکل کالج لیاری کے پی آر او کو نوٹس بھیج دیا

142

کراچی (نمائندہ جسارت)رکن سندھ اسمبلی جماعت اسلامی کے رہنما سید عبدالرشید نے بینظیر میڈیکل کالج لیاری کے پی آر او عذیر رستم کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ سندھ اسمبلی میں میڈیکل کالج کی تعمیرات کے90 کروڑ کا حساب مانگنے پر کرپٹ ٹولہ کردار کشی پر اتر آیا، ایاز سموں نرسنگ اسکول کے طلبہ کو 16 ہزار ماہانہ مشاہرہ نہیں دیاجاتا بلکہ کرپشن کی نذر ہو رہا ہے، کالج کے پی آر او نے اسمبلی تقریر کے ردعمل میں کالج میں ایک سیاسی پارٹی کا جلسہ کیا اور میری کردار کشی کی، پی آر او مجھ پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت 14دن کے اندر عدالت میں پیش کرے۔ ایم پی اے سید عبد الرشید نے نے ثبوت نہ پیش کرنے اور ہتک عزت پر ایک کروڑ روپے ہرجانہ مانگ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آر او خود کو ایک سیاسی جماعت کا کارکن ظاہر کرکے اپنی کرپشن چھپانا چاہ رہا ہے، لیاری جنرل اسپتال اور بینظیر میڈیکل کالج پر قابض مافیا کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا، لیاری کے اداروں کو تباہ کرنے والے چوروں کی جو بھی سرپرستی کرے گا اسے بے نقاب کرتا رہوں گا۔