سکھر (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ، ان کے صاحب زادوں ایم پی اے فرخ شاہ، زیرک شاہ،
بھتیجے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زاید اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جوگزشتہ روز سکھر کی احتساب عدالت میں ہونا تھی وہ جج کی عدم تقرر کے باعث ملتوی کردی گئی ہے اور اب کیس کی آئندہ سماعت 4 اگست کو ہوگی۔