سکھر تجارتی و رہائشی علاقے گندگی سے بھر گئے، عوام کا سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

103

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز کے بعد شہر کے رہائشی علاقوں میں بھی گندگی کے ڈھیر لگ گئے، تعفن کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ حد سے بڑھ گیا۔ شہری حلقوں سمیت شہریوں نے سکھر انتظامیہ کی کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے سکھر میونسپل عملہ افسران کے بنگلوں تک ہی محدود ہو کر رہ گیا ہے۔چیف جسٹس، وزیر اعظم، وزیر اعلی سندھ، صوبائی وزیر بلدیات سمیت میئر سکھر و دیگر متعلقہ اداروں کے بالا حکام نوٹس لے کر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔