لاہور (نمائندہ جسارت) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ یہ نظام ہلاکو خان ہے جوملک اور قوم کو ہلاک کرتا چلا جا رہا ہے،چہرے بدل گئے ہیں مگر ہمارا دشمن نہیں بدلا اسی لیے آج بھی مشکلات،رکاوٹوں اور پریشانیوں میں کوئی کمی نہیں آ رہی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس کے112 اسیران کی ضمانت پر رہائی کے بعد آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ نظام عوام ،ایمانداری اور دیانتداری کا دشمن ہے،اس نظام سے کمزور کو جلدی انصاف نہیں ملتا، ہم نے انصاف کی جدوجہد میں ایک لمحہ تاخیر نہیں کی،ہمارے بس میں جنگ لڑنا ہے مگر فیصلہ کرنا کسی اور کے بس میں ہے، یہ نظام انصاف کے راستے کا بھاری پتھر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ بالاخر سانحہ ماڈل ٹائون کے منصوبہ ساز عبرت ناک انجام سے دوچار ہوںگے اور مظلوم فتح یاب ہوںگے۔