ایم کیو ایم ہر حکومت کے ساتھ رہی لیکن کراچی میں کوئی کام نہ ہوا،اسد عمر

626

کراچی : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم مختلف اتحاد کا حصہ بنی لیکن کراچی میں کوئی کام نہ ہوا، کراچی کی بجلی سپلائی میں 70 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ایم کیو ایم کے دھرنے سے اسد عمرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی ذمے داری پورے ملک کی ہے لیکن کراچی کا خاص مقام ہے، سال 2023 تک کراچی کو 2150 بجلی میگاوٹ بجلی سپلائی کی جائے گی، کے الیکٹرک کی جتنی مدد ہو سکے گی کریں گے، اگلے سال کی گرمیوں سے قبل کراچی کو ساڑھے 550 میگاوٹ بجلی  فراہم کی جائے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کے دور میں کراچی میں بہتری کے لئے کام ہوا،سپریم کورٹ میں درخواست پی ٹی آئی ہی لے کر گئی ہے،امید ہے ہماری درخواست کی جلد سماعت ہو گی، کراچی کا آیندہ  بلدیاتی الیکشن آئین کی روح کے مطابق ہو۔