مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے وزیراعظم کے خلاف ریفرنس کیلئے نیب میں درخواست دائرکردی اور کہا کہ حکومت دیدہ دلیری سے کرپشن کر رہی ہے، امید ہے چیئرمین نیب فیس نہیں کیس دیکھیں گے ۔
نیب ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل بی آرٹی پشاور میں ہواہے،بلیک لسٹڈ کمپنی کو لاہور اور اسلام آباد میں من پسند ٹھیکوں میں نوازاجارہاہے، نیب کو پی ٹی آئی کی کرپشن نظر نہیں آتی ؟،۔
احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ سال نیب نے مجھے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا،اس حکومت کے کہنے پر مجھے گرفتار کیا گیا تھا،نارووال اسپورٹس کھیل اور تربیت کا منصوبہ تھا جسے متنازعہ بنایا گیا اور تباہ و برباد کیا گیا،نیب نے کہا کہ منصوبے کا آغاز میں نے اپنے خلقہ میں کیا حالانکہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے بے بنیاد الزامات لگا کر میری کردار کشی کی ،نیب نے اعتراف کیا کہ مجھ پر کوئی بدعنوانیوں کا الزام نہیں بلکہ اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے،نارووال سپورٹس سٹی تو ایک قومی منصوبہ تھا۔
احسن اقبال نے کہا کہ یونین کونسل کے منصوبے وفاقی منصوبوں میں اس حکومت نے شامل کئے ہیں،اس منصوبے کو تباہ کردیا جس سے کھلاڑی مستفید ہورہے تھے،2020 میں نارووال اسپورٹس سٹی میں پی ایس ایل میچ کرانے کا نجم سیٹھی نے وعدہ کیا تھامگر نیازی کی حکومت نے اس منصوبے کو تہس نہس کردیا۔