حکمران مزید مسلط رہے تو ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا،مولانا فضل الرحمن

200

کراچی (نمائندہ جسارت)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اپنی اہلیت مکمل طور پر کھو چکے ہیں، ان حکمرانوں کا قوم پر مزید مسلط رہنے کا کوئی آئینی یا اخلاقی جواز باقی نہیں رہا، اگر حکمران مزید مسلط رہے تو ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل جے یو آئی(ف) کراچی کے ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمولانا صالح الحداد ،مولانا راشد محمود سومرو، مولانا عبدالکریم عابد ، اسلم غوری ، قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث ، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی ، امین اللہ ،سمیع الحق سواتی، شرف الدین اندھڑ، مولانا ابراہیم سکرگاہی، مولانا عمر صادق، مولانا احسان اللہ ٹکروی، مولانا فتح اللہ ، مولانا عبدالرشید نعمانی، قاری نورالامین، مولانا فخرالدین رازی، مولانا اجمل شاہ شیرازی ودیگر بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دین کی بقاء کا دار و مدار شخصیات پر نہیں عقیدے پر ہوتا ہے،ہمارے بزرگوں نے نفرتوں اور تعصبات کے فروغ کو دے کر اسے ذریعہ معاش نہیں بنایا بلکہ وہ محبت و یکجہتی کو فروغ دینے والے تھے، ہم بزرگوں کے اسی منہج پر اپنے بامقصد پروگرام کو آگے لیکر بڑھ رہے ہیں۔