دادو، لاڑکانہ کے رہائشی جوڑے کی  پریس کانفرنس، تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ

162

دادو (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے نذر محلے کے رہائشی جوڑے دعا بتول قریشی نے دادو کی عدالت میں لاڑکانہ کے سچل کالونی کے رہائشی نوجوان سجاد علی بھنڈ سے نکاح کرنے کے بعد دادو پریس کلب دعا بتول اور شوہر سجاد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پسند کی شادی جرم بن گئی ہے، ورثا جان کے دشمن بن گئے ہیں، دعا کے والد پیر بخش قریشی اور رشتہ دار وزیر قریشی ہمیں جان سے مارنے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ سجاد نے کہاکہ دعا کے ورثا نے میرا لاڑکانہ میں ذاتی کاروبار بند کرادیا ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی لاڑکانہ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔