کس منصوبے سے پیسے کیسے کمانے ہیں‘ عمران خان سے سیکھے ‘ مریم اورنگزیب

279

لاہور (نمائندہ جسارت)ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کس منصوبے سے پیسے کیسے کمانے ہیں، یہ کوئی عمران خان سے سیکھے، عمران خان ملک کے ساتھ وہی کر رہے ہیں جو بی آر ٹی کے ساتھ کیا۔مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران کی کاکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کو بی آر ٹی پشاور میٹرو بنایا جا رہا ہے، جس کمپنی پر پرچہ درج کرانا اور بلیک لسٹ
کرنا چاہیے تھا، مزید ٹھیکے دے دیے چونکہ پیسے کھا رہے ہیں، اس لیے منصوبہ مکمل ہو نہ ہو، ٹھیکا اسی کمپنی کو ملے گا۔ بی آرٹی بنانے والی کمپنی کو2.248 ارب کے منصوبہ جات مفادات کے ٹکرائوکی کھلی مثال ہے۔یہ وہی کمپنی ہے جس کا کیس وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کیا تھا۔ مشکوک کمپنی کو منصوبے دینے کا مطلب اسلام آباد کو بی آرٹی پشاور بنانے کی تیاری ہے۔