پنجاب اسمبلی میں جاوید ہاشمی  کے خلاف قرارداد جمع

130

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی جانب سے قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پرg) ( 63کے تحت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس ملک دشمنی کے مترادف اورپاکستانی اداروں کے کردار کی اہمیت کے منافی ہے۔