آئندہ پیپلز پارٹی سند ھ  پر مسلط نہیں ہوگی، مراد سعید

699

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ  سندھ کی آزمائش کا وقت ختم ہوا، آئندہ پیپلز پارٹی صوبے پر مسلط نہیں ہوگی،پیپلزپارٹی نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیاہے، چوری کی ایک ایک دمڑی وصول کریں گے۔

مراد سعید اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سندھ پیپلزپارٹی کی جاگیر نہیں ہے، کراچی کے ہر شہری کو پتا ہے بھتے لیے گئے، ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی، سندھ اس وقت کتوں کی زدمیں ہے، سائیں سرکا سے پوچھو تو گالیاں دیتے ہیں، لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کے 27ہزار واقعات ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ مخالفین کوچورڈاکواسلیےکہتے ہیں کہ ان کیخلاف جےآئی ٹی رپورٹ بنی ہوئی ہیں، ان کا اوڑھنا بچھونا کرپشن ہے  اور یہ  ہمیں کرپشن کا طعنہ دے رہا ہے، سندھ حکومت  کو جے آئی ٹی رپورٹ کا جواب دینا ہوگا۔

مراد سعید نے کہاکہ مودی بیرونی دشمن ہے اور پیپلز پارٹی ملک کو اندرونی طور پر نقصان پہنچاتی ہے، عوام کو مزید سندھ حکومت کے رحم وکرم پر چھوڑا نہیں جاسکتا کیونکہ صوبائی حکومت نے لوگوں کو کتوں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا میں سب سے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ سندھ حکومت نے کیا،وبا آئی تو تمام حکومتیں عوام کومحفوظ بنانے کے لیے جہدوجہد کررہی تھیں لیکن سندھ حکومت زرداری کی کرپشن بچانے میں لگی رہی،فرزند زرداری کے گھر کےاخراجات بھی جعلی اکاؤ نٹس سے اداہوتے ہیں،بلاول زرداری اور ایان علی کے ٹکٹ کے پیسے ایک ہی اکاؤنٹ سے ادا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیاست کو کرپشن جیسی ناپاکی سے پاک کریں گے،گزشتہ حکومت نے کشمیر کمیٹی کو ہمیشہ بارگین  کے لئے  استعمال کیا،عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرےگا،کراچی نے عمران خان کو ووٹ دیا،ہم وہاں ترقی کاکام کرینگے پیپلز پارٹی  چاہےجتناغصہ ہوں۔

 مرادی سعید کا کہنا تھا کہ کلفٹن کا بنگلہ کس پیسے سے بنا؟ اخبارات ومیڈیا چیخ چیخ کربتا رہے ہیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے والے ملکوں میں پاکستان ایشیا کا سرفہرست ملک ہے، جے آئی ٹی نے بتایا کیسے پیپلز پارٹی نے  زرداری کی سرپرستی میں دہشتگردوں کی سرپرستی کی،مخالفین کودکھ ہےکہ کورونا سےنہ پاکستانی معیشت بربادہوئی، نہ زیادہ اموات ہوئیں، پاکستان نےپہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا،آج ساری دنیااسمارٹ لاک ڈاؤن پرعمل پیراہے،وینٹی لیٹرزسےلیکر ٹیسٹنگ کٹس تک وفاقی حکومت نےصوبوں خصوصاًسندھ کودیں۔