سکھر، سول اسپتال میں کورونا کا مشتبہ ایک  اور مریض چل بسا، تعداد 24 ہوگئی

177

سکھر (نمائندہ جسارت) سول اسپتال میں کورونا کا مشتبہ ایک اور مریض چل بسا، سکھر ضلع میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی۔ سکھر سول اسپتال میں کورونا کا مشتبہ ایک اور مریض چل بسا، چند روز قبل علاج کے لیے سول اسپتال آئیسولیشن وارڈ میں سکھر کے علاقے پاک کالونی کے مکین 70 سالہ محمد ارشد ولد بشیر احمد کو کورونا کے شک میں داخل کیا گیا تھا، جو اتوار کی صبح جاں بحق ہوگیا، اسپتال ذرائع کے مطابق سکھر ضلع میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔