تہران (اے پی پی) ایران کی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈئر جنرل یوسف قربانی کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائیہ کے میزائلوں کی رینج بہت جلد100 کلو میٹر تک بڑھا دی جائے گی۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائیہ کے سربراہ نے پائلٹوں اور عملے
کے اعزار میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کے میزائلوں کی رینج کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ جلد ہی 20 کلومیٹر اور 100 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ میزائل بنائیں گے۔