لاہور (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے رہنے والوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ یوم شہدائے کشمیر پر شہدائے جموں و کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر
کے رہنے والوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، کشمیریوں نے ڈوگرہ فوج کیخلاف سری نگر میں جام شہادت نوش کیا اور ثابت کیا کہ قرآن اور اسلام کی حرمت انہیں جان سے پیاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 مسلمانوں کا جان قربان کرکے اذان مکمل کرنا پیغام ہے کہ انہیں شکست نہیں دی جاسکتی۔ شہدائے کشمیر کی پکار بھارت سے تحریک آزادی کی صورت میں آج بھی گونج رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کشمیری عالمی برادری، اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل سے سوال کررہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟ جموں و کشمیر کے رہنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آزادی کیلیے ہر ظلم، مصیبت کا عزم و ہمت سے مقابلہ کی