راولپنڈی: پاکستان ریلوے نے 171 کنال اراضی واگزار کرالی

539

راولپنڈی (اے پی پی) پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 171 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی۔ ریلوے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی ریلوے منور شاہ کی ہدایت پر پراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی ریلوے نے ریلوے اراضی کو تجاوزات مافیا سے واگزار کرانے کیلیے مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور مالی سال جولائی 2019 سے مئی 2020 تک ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں لینڈ
مافیا اور تجاوز کنندگان کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے مجموعی طور پر 171.976 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی جس کی مالیت تقریباً 10 کروڑ 29 لاکھ 64 ہزار روپے بنتی ہے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی ریلوے منور شاہ نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے اراضی پر قابضین کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیاجائے گا۔