ساہیوال ( آن لائن)ساہیوال کے علاقے چیچہ وطنی میں زہر خورانی کے باعث 2 کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق زہر خورانی کا واقعہ تھانہ صدر چیچہ وطنی کے نواحی علاقے چک نمبر 38 میں پیش آیا، جہاں 2 کمسن بہنیں 5 سالہ نورین اور 7 سالہ سحرش
جاں بحق جبکہ تیسری بہن 8 سالہ سویرا کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔بچیوں کے باپ حق نواز کے مطابق بچیوں نے کوئی زہریلی چیز کھائی ہے، پولیس نے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات شروع کر دیں۔