حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرنے کہاہے کہ جب حکومت اپنی حرکتوں کے باعث گرنے کے قریب ہوتی ہے تو مولانا فضل الرحمن کے اقدامات گرنے سے بچالیتے ہیں اوراس کی تقویت کا باعث بن جاتے ہیں۔ پہلے بھی حکومت کیخلاف اپوزیشن کے متحدہونے کا تاثردیا پھرتن تنہاتحریک چلاکراور دھرنے دیکراس کو ناکامی سے دوچارکرکے حکومت کو مضبوط کیااب پھر حکومت ڈگمگارہی تھی کہ مولانا نے ایک ناکام اے پی سی کے ذریعے حکومت کوپھر سہارا دیدیا۔اس اے پی سی کے اعلامیہ پر کانفرنس میں شریک ایک جماعت نے دستخط کرنے سے انکارکردیا،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے شرکت نہیں کی،اعلامیہ میں مذمتی بیانات کے سواحکومت کے خلاف کسی ٹھوس لائحہ عمل کا کوئی اعلان نہیں کیاگیا۔