سیالکوٹ: اسلام کی توہین پر خواجہ آصف کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

146

سیالکوٹ (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کے قومی اسمبلی میں دین اسلام کے بارے میں توہین آمیز
الفاظ پر اندراج مقدمہ کیلیے قمر ریاض کی جانب سے تھانہ ظفر وال میں درخواست دیدی گئی، خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں 9 جولائی کو اسلام اور تمام مذاہب کو برابر اور ایک جیسا قرار دے کر توہین اسلام کی تھی جس پر ان کے خلاف اندراج مقدمہ کیلیے گائوں نڈوال کے قمر ریاض کی درخواست پر تھانہ ظفر وال پولیس نے کارروائی شروع کردی۔