لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت کو پورا بیان دینا چاہیے تھا۔ چودھری شجاعت نے کہا تھا کہ مارچ میں تبدیلی آئے گی، چودھری صاحب بتائیں مارچ تک تبدیلی کی بات کہاں چھپ گئی؟ ماری وجہ سے اسلام آباد خون خرابے سے بچا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت نے ہم سے مذاکرات کیے اور ہماری سنجیدگی کی تعریف بھی کی ، ہماری وجہ سے اسلام آباد خون خرابے سے بچا۔انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت کو پورا بیان دینا چاہیے تھا۔ چودھری شجاعت کے ذریعے معاملہ طے پایا تھا۔ چودھری شجاعت نے کہا تھا کہ مارچ میں تبدیلی آئے گی، چودھری شجاعت بتائیں مارچ تک تبدیلی کی بات کہاں چھپ گئی؟ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر پیپلزپارٹی کا مئوقف واضح ہے۔آصف زرداری اور بلاول سے اچھی بات چیت ہوئی۔دونوں سے ملاقات میں بہت سے سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ بہت زیادہ ہو رہی ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ یہ حکومت جعلی ہے۔پاکستان کی معیشت آج بیٹھ چکی ہے۔ دھاندلی کے ذریعے ناجائز حکومت قوم پر مسلط کی گئی ہے۔