نوابشاہ (سٹی رپورٹر) محکمہ ریونیو کے اسسٹنٹ اعجاز سموں کا 15 سالہ بیٹا شجاعت سموں روہڑی کینال سے نکلنے والی کھڈر نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، مقامی غوط خوروں نے لاش تلاش کے بعد نہر سے برآمد کرکے پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کی۔ تعلقہ تھانہ کی پولیس نے کارروائی کے بعد لا ورثا کے حوالے کردی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل کمشنر سید محسن علی شاہ نے روہڑی کینال سمیت شہید بینظیر آباد کی تمام چھوٹی بڑی نہروں اور کینالوں میں نہانے پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کی تھی۔