دھابیجی، موٹرسائیکل برآمد کرنے پر آل پاکستان  مری اتحاد کی جانب سے پولیس کی ستائش

164

دھابیجی(نمائندہ جسارت) تین روز قبل جھرک تھانہ کی حدود میں نامعلوم ملزمان جاوید مری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ جس پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی جھرک یونس رودنانی اور ایس ایچ او مصری خان کھوسہ نے ملزمان کا سراغ لگا کر چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی۔ موٹر سائیکل کی برآمدگی پر آل پاکستان مری اتحاد ضلع ٹھٹھہ کے صدر میر محمد ملوک مری، نائب صدر عبد الرسول مری، جنرل سیکرٹری سبز علی مری، قربان علی مری اور شربت خان مری ودیگر نے جھرک پولیس اسٹیشن پہنچ کر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پھولوں کے ہار اور اجرک پہنائی۔ مری اتحاد کے رہنماؤں نے پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔