دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے مشرقی ضلع دیرالزور میں ایرانی حمایت یافتہ غیر ملکی ملیشیا کے قافلے پر نامعلوم جنگی طیاروں کی بمباری سے 35 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق لڑاکا طیاروں نے دیرالزور کی عراقی سرحدوں کے قریب واقع ا بو کمال تحصیل میں ایرانی حمایت یافتہ غیر ملکی دہشت گرد گروہوں کے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا۔