زرداری مجھے وزیراعلیٰ بلوچستان نہیں  بنانا چاہتے تھے، نواب اسلم رئیسانی

326

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری شروع دن سے مجھے وزیراعلیٰ بلوچستان نہیں بنانا چاہتے تھے، سابق صدر کے ساتھ ریکوڈک منصوبے، ٹرانسفرز، پوسٹنگز اور پرویز مشرف کے معاملے پر اختلافات تھے، پیپلز پارٹی ایک طرف پرویز مشرف کو بے نظیر بھٹو کا قاتل کہتی تھی تو دوسری طرف جنرل مشرف کی کوئٹہ آمد پر ان کا استقبال کرنے کیلیے کہا جاتا تھا۔