ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، ایرانی سفیر

805

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، دونو ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سفیر نے  عزیر بلوچ کے معاملے پر  گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران پاکستان میں بد امنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کی پر زور مذمت کرتاہے، ایران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے قیام اور تحفظ کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے، ایران نے پاکستان کے ساتھ تعلقات باہمی احترام ومفادات پر استوار کررکھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایران کسی بھی سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، تہران دونو ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کے فوری اور ضروری ازالے پر زور دیتا ہے،ایسی غلط فہمیاں زیادہ تر تیسری قوتوں کی بدنیتی پر مبنی کوششوں سے پیدا ہوتی ہے۔

محمد علی حسینی کا مزید کہناتھا کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی سطح پر عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل کی سرکوبی کے لیے موثر کردار ادا کیا ہے۔