پرویز اشرف و دیگر کی پیراں غائب ریفرنس میں بریت چیلنج

198

اسلام آباد (آن لائن) نیب نے پرویز اشرف کی پیراں غائب ریفرنس میں بریت کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی، نیب کی جانب سے 30 جون کے بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ شاہدرفیع، شوکت ترین ، طاہر بشارت چیمہ سمیت تمام 7شریک ملزمان کی بریت بھی چیلنج کیا گیا۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت نے بریت کا فیصلہ سناتے وقت شواہد کو نظر انداز کیا۔