شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کو کشمیر کی صورتحال سے متعلق خط

194

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے غیرقانونی اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کے عمل کو رکوائے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو لکھے گئے خط میں وفاقی وزیر شیری مزاری نے کہا کہ بھارت کا 5 اگست 2019 ء کا اقدام غیر قانونی ہے۔یواین انسانی حقوق کا ادارہ بھارت کے اقدام کو غیرقانونی قرار دے چکاہے۔اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کے عمل کو رکوائے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا ادارہ مقبوضہ کشمیر پر 2رپورٹس جاری کرچکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے غیرقانونی اقدام پر گہری تشویش ہے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کا ادارہ بھارت کے اقدام کو غیرقانونی قرار دے چکا ہے۔ رپورٹس میں مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کے بے دریغ استعمال پرگہری تشویش کااظہارکیاگیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ سوپور میں 3 سال کے بچے کی حالیہ تصویر بھارتی بربریت کی عکاس ہے، بھارت نے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی،25 ہزارغیرکشمیریوں کو ڈومیسائل د یے۔