اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی پی پی کی شازیہ مری نے وفاقی وزیر مراد سعید کو ہیڈ فون مارنے کی کوشش کی جو انہیں نہیں لگا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اس حرکت پر ان کی سرزنش ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید پر حملہ مت کریں بلکہ مراد سعید کے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیں۔