کراچی(صباح نیوز)وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کے شہریوں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت سندھ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوںمیں وفاق مکمل تعاون کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر پی ایس ڈی پی کے تحت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسد عمر نے وزیر اعظم کے کراچی پیکج منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے شہریوں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت کے فورمنصوبے پر صوبائی حکومت کے جواب کا انتظار کررہی ہے اس کے لیے فنڈز کا حصہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔دریں اثنا گورنر سندھ نے سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے ذریعے ترقیاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کمپنی کے ذریعے چلائے جانے والے منصوبے وقت پر مکمل ہوجائیں گے۔