کراچی: قائداعظم محمد علی جناح کی بہن اور مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 53 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
حصولِ پاکستان کی جدوجہد میں مسلمان عورتوں میں زندگی کی نئی روح پھونکنے والی مادرِ ملت محترمہ فاطمہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 53 سال گزر گئے، فاطمہ جناح 21 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔
فاطمہ جناح بچپن سے زندگی کے آخری لمحات تک اپنے بھائی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ ساتھ رہیں اور قوم کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح نو جولائی 1967 کو کراچی میں وفات پاگئیں، وہ اپنے عظیم بھائی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک ہیں۔