بھارت نے شاہ محمود قریشی سے متعلق غلط افواہیں پھیلانا شروع کردیں

460

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف بھارتی لابی نے سازش کرتے ہوئے وکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف غلط خبریں پھیلادی گئیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں جبکہ پروفائل تبدیلی سے ان کے احباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں،ان خبروں کے پھیلانے کا مرکز بھارت میں ہے جس کا مکمل ثبوت بھی سامنے آگیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا بہت شکر ہے وہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحتیابی کی طرف گامزن ہیں۔